ایس ایس پی لاڑکانہ نے ضلع میں شہادت پانے والے پولیس افسران کے ورثا میں عیدی، کپڑے اور مٹھائی تقسیم کی

بدھ 13 جون 2018 22:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے ضلع کے اندر فرائض میں ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے پولیس افسران کے ورثا میں عیدالفطر کی مناسبت سے عیدی، کپڑے اور مٹھائی تحائف کے طور پر تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی نے اے ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حدود میں رہنے والے شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے گھر والے خود کو اکیلہ نہ سمجھیں پولیس محکمہ ان کے دکھ سکھ میں ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرکے اپنے قیمتوں جانوں کا نذرانہ دیا ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :