جیکب آباد،سود خوروں کیخلاف کارروائی ،ضلع کے تھانہ اور شہر کے چوراہوں پر سود خوروں کی تصاویر اور نام آویزاں کر دئیے گئے

بدھ 13 جون 2018 22:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ایس ایس پی جیکب آباد کا سود خوروں کے خلاف کاروائی کا آغازضلع کے تھانہ اور شہر کے چوراہوں پر سود خوروں کی تصاویر اور نام آویزاں کر دئیے گئے شہریوںکی جانب سے خوشی کااظہارایس ایس پی کے اقدام کی تعریف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے عوام کی سود خوروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے ضلع میں سودخوروں کے خلاف کاروائی کا باقاعدہ آغازکردیاہے اس حوالے سے ڈی ایس پی لیگل عطاء محمد سومرو کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ کے تحت ضلع میں دوسو سے زائد سودخوروں کی فہرست تیارکی گئی ہے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات پر ضلع بھر میں سود کا غیر قانونی مکروہ دھندہ کرنے والے سود خوروں کے نام اور تصاویر کو جیکب آباد ضلع کے تمام شہروں اور تھانوں پربینر کی صورت میںآویزاں کر دئے گئے ہیں جبکہ مزید سود خوروں کے نام چند دنوں میں ظاہر کر دیئے جائیں گے عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ایس ایس پی جیکب آباد کے احکامات کے تحت ایس ایس پی آفیس جیکب آباد میں ایک خاص ڈیسک کا انتظام کر دیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈی ایس پی لیگل کریں گے، ایسے تمام افراد جوکہ سود خوروں کے شکنجے پر جکڑئے ہوئے ہیں وہ ڈیسک انچارج سے مل کر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں تاکہ پولیس سود خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر سکے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی لیگل عطاء محمد سومرونے بتایاکہ ضلع جیکب آبادمیں دوسوسے زائد سودخوروں کی نشاندہی ہوئی ہے ان سود خوروں کے نام اورتصاویر شہر میں آویزاں کی ہیں جن کی تھانوں پر شکایات ہیں مزید تفتیش جاری ہے بااثروں کے نام سود خوروں کی فہرست میں نہ ہونے کے سوال کے متعلق ڈی ایس پی عطاء محمد سومرو نے کہاکہ جلد دوسرے فیزمیں مزید سودخوروں کی فہرست جاری کی جائے گی انہوں نے کہاکہ سودخوروں کی فہرست جاری کرنے کامقصد یہ ہے کہ اگر ان سودخوروں نے آپ سے زیادتی کی ہے اورنقصان پہنچایاہے تو پولیس سے رجوع کریں عوام سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرکے انصاف کیاجائے گا سودخوروں کی فہرست جاری ہونے پر شہریوں نے خوشی کااظہارکیاہے اور ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے ۔