الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے رمضان راشن عیدگفٹ 350مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے

بدھ 13 جون 2018 22:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے رمضان راشن عیدگفٹ 350مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے، ہر پیکٹ میں اشیائے خوردونوش اور بنیادی ضرورت کاسامان موجودہے۔مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پرمنعقدہ الخدمت فائونڈیشن کی تقریب میں غریب اورنادارخاندانوںنے راشن وصول کیا۔

تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وسابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی،الخدمت فائونڈیشن کے صدراورقائمقام امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادڈاکٹرسیف الرحمن،جنرل سیکریٹری عقیل احمد،ناصرکاظمی ،عبدالقیوم حیدر،زونل امراء ،ذمہ داران شعبہ جات اور مخیرحضرات نے تنگ دست اورمفلوک الحال گھرانوں کواشیائے خورونوش کے تھیلے دیئے، دوسے اڑھائی ہزار روپے تک کے راشن پیکٹ میں کچن ،افطار اور دیگرضرورت پرمشتمل اشیاء موجودتھیں، عبدالوحیدقریشی نے کہاکہ عوام کی بنیادی ضروریات ریاست کی ذمہ داری ہے ریاستی اداروں کی کرپشن نے عوام کوضروریات زندگی تک سے محروم کردیاہے جماعت اسلامی نے الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے خدمت کاعظیم بیڑہ اٹھارکھاہے ہماری تقلیدمیںمتعددرفاہی اداروں قائم ہوئے ہیں جنھوں نے جماعت اسلامی اورالخدمت فائونڈیشن سے بہت کچھ سیکھاہے یہی ہمارے لیے اجروثواب کاباعث ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ الخدمت قرآ نی تعلیم سے مستحقین کی امدادتک اللہ کی رضاکے لیے کام کررہی ہے مخیرحضرات سے وسائل جمع کرنااور انھیں ضرورت مندوں تک کامیابی سے پہنچایاجارہاہے ہم نے کارِخیرکے انفرادی کاموں کااجتماعی شکل دی ہے جس کے اثرات واضح ہیں خدمت خلق کے کاموں میں مقابلہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے الخدمت یہ کام مزیدوسیع کررہی ہے منظم نیٹ ورک ،چیک اینڈبیلنس اورآڈٹ ہماری روایت میں شامل ہے، قبل ازیں لطیف آبادمیں منعقدہ ایک تقریب میںالخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآبادکے عملے اوررضاکاروں میں عیدگفٹ دیے گئے۔