تحریک لبیک انتخابات 2018 میں اپنے انتخابی نشان کرین پر حصہ لے گی، سید جیلا شان

تحریک نے کراچی کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں سمیت سندھ کی مختلف نشستوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں گزشتہ روز لاہور مرکز سے تحریک نے اپنا 20 نکاتی انتخابی منشور برائے انتخابات 2018 بھی جاری کردیا ہے، مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 13 جون 2018 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) تحریک لبیک پاکستان عام انتخابات 2018 میں اپنے انتخابی نشان کرین پر حصہ لے گی۔ تحریک نے کراچی کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں سمیت سندھ کی مختلف نشستوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتاردیے ہیں اس کے علاوہ گذشتہ روز لاہور مرکز سے تحریک نے اپنا 20 نکاتی انتخابی منشور برائے انتخابات 2018 بھی جاری کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک کے مرکزی رہنما سید جیلان شاہ ،امیر تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن علامہ سید زمان علی شاہ جعفری انجاچ الیکشن سیل سندھ احمدباوا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سندھ رابطہ کونسل تحریک لبیک پاکستان صوفی یحیی قادری ،علامہ بلال غازیانی قادری عمران احمد۔

(جاری ہے)

رکن میڈیا سیل تحریک لبیک پاکستان بھی موجود تھے ۔

تحریک لبیک کے رہنماں کا کہنا تھا ہماری پوری کوشش ہے کہ 2018 کے انتخابات میں زیادہ تر نوجوان, پڑھے لکھے اور دیانت دار افراد کو ٹکٹ جاری کئے جائیں. امیدواران میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے خواتین و حضرات کو جنرل سیٹوں کے لئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کی بہ نسبت تحریک لبیک پاکستان نے انتہائی شفاف طریقہ کار اپنایا جس میں امیدواران کی تعلیم, ذاتی انٹرویوز اور علاقائی تنظیمات سے امیدواروں کے حوالے سے فیڈ بیک کو اہمیت دی گئی ہے اس کے علاوہ تحریک کے امیدوار اخلاقی, مذہبی اور حب الوطنی کے اعتبار سے اچھے کردار کے حامل ہوں. امیدواروں کے چنا میں تحریک کے کارکنان خصوصا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان اپنی انتخابی مہم گذشتہ دنوں حکیم سعید گرانڈ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کے انعقاد سے شروع کرچکی ہی. کراچی کے مختلف حلقوں میں تحریک کے امیدواران اور مقامی تنظیمات نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں. لیکن ہم یہاں ایک بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ تحریک کی سرگرمیوں پر مختلف ذرائع ابلاغ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہی. اکثر الیکٹرانک میڈیا پر بلیک آٹ کے علاوہ تحریک کے سوشل میڈیا پیجز کی آئے روز بندش کے باوجود تحریک کے کارکنان اور امیدواران اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہم نگران حکومتوں اور الیکشن کمیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق صاف, شفاف انتخابات کروانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں اور ہر قسم کی دھاندلی اور ٹھپہ مافیا سے آزاد انتخابات کرواکر ملک وقوم کی بہتری کے لئے اپنا غیرجانبدارانہ کردار ادا کریں. اس کے علاوہ ہم ارباب اختیار خصوصا نگران حکومتوں, پیمرا اور پی ٹی اے سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ تحریک لبیک محب وطن اور الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ جماعت ہے لہذا دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح تحریک لبیک پاکستان کوبھی LEVEL PLAYING FIELD دی جائی. تحریک کے سوشل میڈیا پیجز کو فی الفور بحال کیا جائے اور آئندہ کے لئے بھی ان پر عائد غیر اعلانیہ پابندی اٹھائی جائے۔