راولپنڈی، دو ملزمان کی سزائے موت اور عمر قید کالعدم قرار یا

بدھ 13 جون 2018 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے دو ملزمان کی سزائے موت اور عمر قید کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرتے ہوئے رہا کر دیا ،مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد ریاض اور عدنان رشید کے خلاف تھانہ صدر جہلم پولیس نے 26فروری 2013کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر محمد اویس کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ نے محمد ریاض کو سزائے موت اور عدنان رشید کو عمر قید کی سزا سنا ئی تھی دوران سماعت عدالت عالیہ نے ملزمان پر بوگس اسلحہ ریکوری ڈالنے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کر دیا ۔