راولپنڈی،ٹریفک وارڈن شاہد سرور اور راہگیر کو قتل کرنے کے مقدمہ میںنامزد ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا

بدھ 13 جون 2018 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے ٹریفک وارڈن شاہد سرور اور راہگیر کو قتل کرنے کے مقدمہ میںنامزد ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ،ملزم راجہ راحیل خان نے منگل کے روز کمیٹی چوک میں فائرنگ کر کے ٹریفک وارڈن شاہد سرور اور ایک راہ گیر کو قتل کر دیا تھا ،ملزم کو شہریوں نے موقعہ سے قابو کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا گزشتہ روز وارث خان پولیس نے ملزم کو فاضل عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی