کوئٹہ،عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مرکز اور بلوچستان میں اپنی حکومت تشکیل دینگے،میر حاجی علی مدد جتک

قوم او رمذہب پرستوں حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے کردار ادا نہیں کیا ، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر حساب لیں گی،صوبائی صدرپاکستان پیپلز پارٹی کا پارٹی امیدواروں سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرمیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مرکز اور بلوچستان میں اپنی حکومت تشکیل دینگے ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار نہیں کیا قوم پرستوں او رمذہب پرستوں نے صوبے کو پسماندہ رکھا پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان سے ضرور حساب لیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارٹی امیدواروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردا رادا کیا ہے ہم سمجھتے ہے کہ عوام نے قوم پرستوں، مذہب پرستوں اور مسلم لیگ(ن) کی سیاست کو قریب سے دیکھ لیا کہ انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کی ہے آصف علی زرداری نے بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کو تشکیل دیا اور گوادر جیسے پروجیکٹ پر کام شروع کر کے یہاں کے پسماندگی اور غربت کو ختم کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو شروع کیا جس سے بلوچستان مستقبل میں ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کومد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے مفادات کو دائو پر لگایا پیپلز پارٹی عام انتخابات میں محب وطن سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مرکز اور بلوچستان میں اپنی حکومت تشکیل دینگے ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار نہیں کیا قوم پرستوں او رمذہب پرستوں نے صوبے کو پسماندہ رکھا پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان سے ضرور حساب لیں گے۔