دوسرا ٹی ٹونٹی،پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو سیریز برابر کرنے کے لیے ہدف دے دیا

پہلے مقابلے کے مرد میدان سرفراز احمد ناکام

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جون 2018 21:37

دوسرا ٹی ٹونٹی،پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو سیریز برابر کرنے کے لیے ہدف ..
ایڈنبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جون 2018ء) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرے اور آخری مقابلے میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر دوسرے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔

چھٹے اوور کے اختتام پر گرین شرٹس نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنالیے تھے تاہم آٹھویں اوور میں احمد شہزاد 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں فخر زمان بھی 33 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔گزشتہ میچ میں 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 14 رنز بناکر کرس سول کا شکار بنے تاہم سرفراز کی وکٹ میں باﺅلر سے زیادہ کردار سکاٹش فیلڈروں کا تھا جنہوں نے مل کر ناقابل یقین کیچ کو ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

آگے آنے والے بلے باز بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ حسین طلعت 17 جب کہ آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔شاداب اور شعیب ملک نے شاندار پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان کو150رنز کے پار پہنچایا ،شعیب ملک49رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ اسکاٹ لینڈ کی بھی سابقہ گیارہ رکنی ٹیم کو ہی دوسرے میچ میں میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔پاکستان نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی، جس میں کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست 49 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی جس پر انہیں میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :