ڈریپ کی مینو فیکچررز اویلیوایشن کمیٹی کا 35 واں اجلاس ،

166 مقامی اور درآمد کنندگان کی درخواستوں پر غور نیوٹراسیوٹیکلز 106 درخواستیں اور 21 ہربل یونانی کی درخواستیں منظور ، 24 نامکمل ہونے کی وجہ سے مؤخر ، 10 ادویات کو دوا سازی کی انسپکشن کی خاطر زیر التوا ، کمیٹی نے 5 درخواستیں مسترد کر دی ، مقامی ادویات بنانے والوں کے دو لائسنس اور 6لائسنس درآمدکنندگان کے انلسٹمنٹ کے لئے منظور

بدھ 13 جون 2018 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )نے کہا ہے کہ مینو فیکچررز کی انلسٹمنٹ کے بارے میں قائم مینو فیکچررز اویلیوایشن کمیٹی کا 35 واں اجلاس ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ڈویژن کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 166 مقامی اور درآمد کنندگان کی درخواستوں پر غورکیا گیا ۔جن میں سے نیوٹراسیوٹیکلز 106 درخواستیں اور 21 ہربل یونانی کی درخواستوں کو منظور کیا گیا اور 24 درخواستوں کو نامکمل ہونے کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا 10 ادویات کو ان کی دوا سازی کی انسپکشن کی خاطر زیر التوا رکھا گیا۔

اور5 درخواستوں کو کمیٹی نے مسترد کر دیا۔ مقامی ادویات بنانے والوں کے دو لائسنس اور 6لائسنس درآمدکنندگان کے انلسٹمنٹ کے لئے منظور کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈریپ نے بتایا کہ کمیٹی کی ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے تا ہم مجوزہ معیار پر پوری اترنے والی درخواستوں کو کمیٹی کے سامنے رکھا جاتا ہے اور نامکمل یا کسی بھی قانون کے برخلاف درخواستوں کو مسترد کیا جاتا ہے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ اینڈ اوٹی سی ڈویژن نے قلیل عرصہ میں727 سے زائد مینوفیکچر اور درآمد کنندگان کو فہرست میں شامل کیا ہے ڈراپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈویژن کی اولین ترجیح ہے کہ وہ عوام کو ان کے دروازے پرمعیاری اور محفوظ ادویات فراہم کرے۔ ہیلتھ اینڈ اوٹی سی ڈویژن ادویات کو متبادل ادویات اور صحت بارے دیگر مصنوعات کو ایس آر او 412 کے قواعد کے تحت پہلی بار ریگولیٹ کر رہا ہے۔

جس کا سہرا ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی کو جاتا ہے ۔ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ڈویژن ان ادویات کی برآمد کی خاطر ہر طرح کی سہویات فراہم کرتا ہے اور ادویات کی برآمدگی کے لئے NOC ایک سے لے کربھی تین دن میں جاری کردیا جاتا ہے۔ ڈریپ نے کہا کہ غیر معیاری ہربل اور یونانی ادویات بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کیونکہ ان ادویات کو پاکستان میں پہلی دفعہ ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :