Live Updates

نوازشریف کے جیل میں جانے کی باتیں ابھی تک مفروضوں پر مبنی ہے‘ سینیٹر مشاہدحسین سید

ملک میں شہبازشر یف ‘عمران خان اور آصف زرداری سمیت وزیر اعظم کے تین امیدوار ہیں ‘گیلپ سروے ہویا پل ڈیٹ یا وال سٹریٹ جنرل سب نے ن لیگ کی بہتر اور مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کی ہے‘ عوام پرفارمنس کے بنیاد پر ن لیگ کو دیکھیں نوازشریف یا شہبازشریف کا جلسہ دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا‘ ن لیگ الیکشن وقت پر چاہتی ہے اور صاف ستھری مہم ہونی چاہیے تاکہ عوامی اپنی مر ضی کے مطابق ملک کی آئندہ حکومت کیلئے قیادت کا انتخاب کر سکے’ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں عمران خان اور ریحام خان سے ہی پوچھا جائے ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 21:34

نوازشریف کے جیل میں جانے کی باتیں ابھی تک مفروضوں پر مبنی ہے‘ سینیٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے جیل میں جانے کی باتیں ابھی تک مفروضوں پر مبنی ہے‘ ملک میں شہبازشر یف ‘عمران خان اور آصف زرداری سمیت وزیر اعظم کے تین امیدوار ہیں ‘گیلپ سروے ہویا پل ڈیٹ یا وال سٹریٹ جنرل سب نے ن لیگ کی بہتر اور مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کی ہے‘ عوام پرفارمنس کے بنیاد پر ن لیگ کو دیکھیں نوازشریف یا شہبازشریف کا جلسہ دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا‘ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں عمران خان اور ریحام خان سے ہی پوچھا جائے لوگ کہتے تھے کیسز سے ساتھی ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیں گے لیکن ایسا ممکن ایسا نہیں ہوا۔

بدھ کومیڈیا سے گفتگو کے دوران مشاہد حسین سید نے کہا کہ ن لیگ الیکشن وقت پر چاہتی ہے اور صاف ستھری مہم ہونی چاہیے تاکہ عوامی اپنی مر ضی کے مطابق ملک کی آئندہ حکومت کیلئے قیادت کا انتخاب کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں عمران خان اور ریحام خان سے ہی پوچھا جائے لوگ کہتے تھے کیسز سے ساتھی ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیں گے لیکن ایسا ممکن ایسا نہیں ہوامیں نے جو درخواستیں دیکھی ہیں اس میں چودھری نثار کی درخواست نہیں ہے مفروضوں پر بات نہیں کروں گا تمام قومی ادارے اور سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے اس وقت وزیر اعظم کے تین امیدوار میدان میں ہیں ہمیں یقین ہے جس طر ح عوام (ن) لیگ کے جلسوں میں شر کت کر رہے ہیں اور ہم نے ترقیاتی کام کروائے ہیں اسکے بعد لیگ ہی عام انتخابات میں کامیاب ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات