پاکستان ریلوے کی جانب سے 14بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل اور آخری ٹرین کراچی سے روانہ

بدھ 13 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے 14بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل اور آخری ٹرین 13 جون بدھ کو صبح 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے براستہ ملتان لاہور کینٹ اسٹیشن کے لیئے روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرریلوے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ارشد سلام خٹک نے صحافیون کوبتایا کہ 940 مسافروں کو لے کر دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیئے روانہ ہوگئی ہے۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین میں 14 بوگیاں بشمول بزنس کلاس شامل تھا جس کا ٹکٹ 4650 روپے ہے جبکہ اکانومی کا 1610 روپے مقررکیا گیاتھا ، انہوں نے کہا کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کی مد میں 15 لاکھ روپے کا منافع حاصل ہوا ، پہلی عید ٹرین اپنے مقررہ وقت پر اپنی منزل مقصود پشاور پہنچ چکی ہے۔