اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 277امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا

بدھ 13 جون 2018 21:30

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 277امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں 277امیدوارنادہندہ قرار پائے ہیں۔

ان امیدواروں میں پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔۔

(جاری ہے)

فہمیدہ مرزا نے عام انتخابات 2018 کیلئے پیرپگاڑا کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فورم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی فہرست کے مطابق فہمیدہ مرزا کے ذمے بینکو ں کے 276ملین واجب الاادا ہیں۔فہمیدہ مرزا نے اپنی شوگر ملز کیلئی504ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں۔واضح رہے پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے پیپلزپارٹی کے قیادت کے ساتھ شدید تحفظات رکھنے کی بنیاد پراپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔