Live Updates

نبی ؐ کے احترام میں مدینہ منورہ بغیر جوتوں کے آیا، عمران خان

بدھ 13 جون 2018 21:27

نبی ؐ کے احترام میں مدینہ منورہ بغیر جوتوں کے آیا، عمران خان
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا بنی ؐ کے احترام میں تھا۔عمران خان دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کیلئے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا اور قریبی دوست زلفی بخاری بھی عمرے کی سعادت حاصل کی ۔

عمران خان کی طیارے سے ننگے پاؤں اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی جس پر ان کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ،ْ ان کے چاہنے والوں نے عمران خان کے اس عمل کو سراہا۔ایک انٹر ویو میں عمران خان نے اپنے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات