Live Updates

پر ویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے ،ْچوہدری نثار

پارٹی غداروں نی(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ،ْ گفتگو

بدھ 13 جون 2018 21:27

پر ویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے ،ْچوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں ۔گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری کر سکے جس پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نی(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشیداخلاقی،سیاسی اورنظریاتی پیمانے پرپورانہیں اترتے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات