Live Updates

مسلم لیگ ن نے غیر معروف شخص کو شیخ رشید کے مقابلے میں ٹکٹ دے دیا

این اے 62 سے شیخ رشید کے مقابلے میں چودھری تنویر کا بیٹا الیکشن لڑے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 20:50

مسلم لیگ ن نے غیر معروف شخص کو شیخ رشید کے مقابلے میں ٹکٹ دے دیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13 جون 2018ء) :مسلم لیگ ن نے غیر معروف شخص کو شیخ رشید کے مقابلے میں ٹکٹ دے دیا۔ این اے 62 سے شیخ رشید کے مقابلے میں چودھری تنویر کا بیٹا الیکشن لڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔

2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک کے طول و عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین خبر کے مطابق مسلم لیگ ن نے راولپنڈی کے اہم ترین حلقے این اے 62 سے انتہائی غیر معروف شخص کو پارٹی کا ٹکٹ دے دیا گیا ۔این اے 62 کو شیخ رشید کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔اس حلقے سے 2013 میں شیخ رشید الیکشن لڑ چکے ہیں اور انکی معروف لال حویلی بھی اسی حلقے میں واقع ہے۔این اے 62 سے شیخ رشید کے مقابلے میں چودھری تنویر کا بیٹا الیکشن لڑے گا۔

بیرسٹر چودھری دانیال کواین اے 62 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا۔چودھری دانیال کے چھوٹے بھائی چودھری اسامہ کوبھی پی پی 14 راولپنڈی کاٹکٹ مل گیا۔چودھری دانیال اورچودھری اسامہ لیگی سینیٹر چودھری تنویر کے صاحبزادے ہیں۔دانیال چوہدری کو شیخ رشید کے مقابلے میں لانا ایک اچھا سیاسی فیصلہ تسلیم نہیں کیا جارہا ۔اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے مقابلے میں غیر سیاسی شخص کو ٹکٹ دینا اس بات کے مترادف ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن سے قبل ہی اپنی ہار تسلیم کر لی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک سروے کے مطابق اس حلقے میں 58 فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں شیخ رشید کے ساتھ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات