وفاقی حکومت نے صوبائی اور وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی
تازہ ترین : 1

وفاقی حکومت نے صوبائی اور وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی

اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکر ٹریز اور آجی پولیس تبدیل ،کلیم امام کو پنجاب،امجد سلیمی سندھ،محمدطاہر کے پی کے اور محسن بٹ آئی جی پنجاب مقرر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) وفاقی حکومت نے صوبائی اور وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکر ٹریز اور آجی پولیس تبدیل کر دیئے،،کلیم امام کو پنجاب،،امجد سلیمی سندھ،،محمد طاہر کے پی کے اور محسن بٹ آئی جی پنجاب مقرر کر دیئے گئے جبکہ اکبر درانی چیف سیکرٹری پنجاب،،اعظم سلیمان چیف سیکرٹری سندھ،،نوید کامران بلوچ چیف سیکرٹری کے پی کے اور ڈاکٹر اختر نظیر چیف سیکرٹری بلوچستان،،جودت ایاز چیف کمشنر اسلام آباد اور جان محمد آئی جی اسلام آباد ہونگے۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے صوبوبں کے چیف سیککرٹریز اورپولیس سربراہان کے تبادلے کتر دیئے ہیں،،اسلام آباد کے آئی جی اور چیف کمشنرکو تبدیل کر دیا گیا ہے،،اسٹیبلش ڈویزن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سید کلیم امام کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی پنجاب عارف نواز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

امجد جاوید کو آئی جی سندھ لگایاگیا ہے جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرینگے ،آئی جی کے پی کے صلاح الدین خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کرنے کا کہا گیا ہے انکی جگہ محمد طاہر نئے آئی جی کے پی کے ہونگے ۔آئی جی بلوچستان معظم جا انصاری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرینگے جبکہ آنکی جگہ محسن مٹ کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کو تندیل کر کے انکی جگہ جان محمد کو بطور آئی جی تعینات کردیا گیا ہے ،چیف کمشنراسلام آباد آفتاب درانی کو تبدیل کر کے جودت ایار کو نیا چیف کمشنر لگایا گیا ہے،،،وفاقی سیکرٹری برائے فنی تعلیم و تربیت اکبر حسین درانی کوچیف سیکرٹر ؤی پنجاب جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن میں تعینات ڈاکٹر اختر نظیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان لگایاگیا ہے جبکہ چیف سیکرذتیری بلوچستان اورنزگزیب حق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری سندھ رضوان مہمند کو تبدیل کر کے پنجاب میں تعینات میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری سندھ تعینات کر دیا گیا ہے ،سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نوید کامران بلوچ کو تبدیل کر کے چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 21:22:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎