Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

آر او کی جانب سے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، اگر پارٹی قیادت ٹکٹ جاری نہیں کرتی تو اپنا کاغذات واپس لے لوں گا: رہنما تحریک انصاف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جون 2018 20:48

تحریک انصاف کے رہنما اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے بطور آزاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) تحریک انصاف کے رہنما اور علامہ اقبال کے پوتے وکیل اقبال نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ آر او کی جانب سے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، جبکہ ولید اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی قیادت ٹکٹ جاری نہیں کرتی تو اپنا کاغذات واپس لے لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے تقسم کیے جانے والے ٹکٹوں کے معاملے پر کھڑا ہونے والا تنازعہ اب تک حل نہیں ہو پایا ہے۔

ٹکٹیں نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی کیخلاف بغاوت کر چکے ہیں۔ جبکہ کئی رہنماوں پارٹی قیادت کے فیصلے کیخلاف شدید تنقید اور احتجاج کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کئی دیرینہ رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اب لاہور کے حلقہ این اے 133 کے آر او کی جانب سے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی کو منظور بھی کر لیا گیا ہے۔

ولید اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے گزارش ہے کہ این اے 133 لاہور سے پارٹی ٹکٹ انہیں دیا جائے۔ وہ بھرپور کوشش کرکے یہ نشست جیتنیں گے اور حلقے کی عوام کی خدمت بھی کریں گے۔ ولید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اگر پارٹی چئیرمین انہیں این اے 133 کا ٹکٹ نہیں دیتے، تو اس صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور پارٹی سے وفاداری پھر بھی نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ولید اقبال نے 2013 کے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے انتخاب لڑا تھا۔ ولید اقبال نے این اے 124 سے ن لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر کیخلاف الیکشن لڑ کر 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ ولید اقبال کا کہنا ہے کہ اب اگر دوبارہ انہیں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملتا ہے تو وہ پھر سے ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کرکے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات