Live Updates

تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں میں گڑ بڑ

کارکنان کی شکایت پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے نظر ثانی بورڈ بنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 20:32

تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں میں گڑ بڑ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں میں گڑ بڑ پیدا ہواگئی۔ کارکنان کی شکایت پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے نظر ثانی بورڈ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔مختلف حلقوں می سیاسی شو کے علاوہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے پاس صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈروں کی تعداد ان گنت ہے۔

جب کہ قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔پارٹی کے حالیہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں اس امر کو بخوبی دیکھا گیا ہے کہ 2017کے وسط اور رواں سال کے آغاز میں دو مخلتلف اداروں سے کیے جانے والے سروے کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کے ایک سرکاری اور ایک وفاقی انٹیلی جنس اداروں سے خفیہ طور ہر "جیتو امیدوار " سروے کروایا تھا۔

(جاری ہے)

اس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثریت کی تعداد میں جیتنے والے ن لیگی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا چکے ہیں۔اور ان کے خلا کو پر کرنے کے لیے ن لیگ قائدین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کو جنوبی پنجاب کی طرف سے امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے۔جس پر بعض نشستوں پر امیدوار کو ٹکٹیں دینے کی بجاےے اوپن چھوڑا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں اچھے آزاد امیدواروں کی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مقابلے میں حمایت کی جائے گی۔

تا ہم ان سے یہ حلف لیا جائے گا کہ وہ جیت کی صورت میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تاہم اس سلسلے میں جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئیے گئے ہیں ان کے مقابلے میں بہت سے نظریاتی کارکنان نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج شروع کر رکھا ہے۔کارکنان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لیے قربانیاں اور مشکلات ہم نے دیکھی ہیں اور جب ٹکٹ لینے کی باری آئی ہے تو مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے رفقا کے اہلخانہ کو نواز رہی ہے۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے کارکنان کے تحفظات دور کرنے کے لیے اہمترین قدم اٹھا لیا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے نظر ثانی بورڈ بنا دیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مشاید حسین سید کا کہنا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنےپرمسلم لیگ ن کی ناراض خواتین کے معاملے ریویوبورڈبنادیا ہے۔ریویو بورڈ میں سعد رفیق، نزہت اور ذکیہ شاہنواز شامل ہیں۔یہ بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایکبار پھر غور کرے گا اور ٹکٹوں کی تقسیم پر موجود تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات