سکھر،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرہ روز،جا نچ پرتال کے بعد 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے

بدھ 13 جون 2018 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرہ روز،جا نچ پرتال کے بعد 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل دوسرے روز بھی جاری رہی دوسرے روز نو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 24-25پر الیکشن میں حصہ لینے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پرتال میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 24پر پیپلز پارٹی کے امیدوار خور شید شاہ کے بیٹوں سید فرخ شاہ اور سید زیرک شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ایس 24پر 13امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کی گئی، 13میں سے ایک آزاد امیدوار کے کاغذات مسترد جبکہ پیپلز پارٹی ، تبدیلی پسند پارٹی اور آزار امیدواروں سمیت 12امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بحال ہوئے ہیں ، پی ایس 25پر سات امیدوروں کے کاغذات کی جانچ پرتال کی گئی، جانچ پرتال کے دوران ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 6 کے بحال ہوئے ، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207پر آج9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کی گئی،جانچ پرتال کے بعد 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔