نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ..
تازہ ترین : 1

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔۔ڈاکٹر حسن عسکری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا اورانتظامیہ کوہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 20:00:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎