جھمرہ کے قریب ایکسپریس وے پر موٹر سا ئیکل سلپ ہو گر پڑی، حادثے میں 2دوست جاں بحق

بدھ 13 جون 2018 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جھمرہ کے قریب ایکسپریس وے پر موٹر سا ئیکل سلپ ہو گر پڑی 2دوست جاں بحق تفصیل کے مطا بق کا شف اور عمران موٹر سا ئیکل پر 5فٹ چوڑا ڈبہ درمیان میں رکھ کر ایکسپر یس وے پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سا ئیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی دونوں موٹر سا ئیکل سوار گر گئے کاشف موقہ پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عمران زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا پو لیس تھا نہ چک جھمرہ نے ضروری کاروا ئی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوا لے کر دی دونوں کی نعشیں جب گھر پہنچی تو علا قے میں کہرام مچ گیا دونوں دوستوں کی اچا نک موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

متعلقہ عنوان :