Live Updates

تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا

2011میں مریم نواز نے ٹی وی پر بیٹھ کر برملا جھوٹ بولا،مریم نواز اپنے ٹیکس گوشواروں پاسپورٹ، شناختی کارڈاور آف شور کمپنیوں کے لئے انگریزی کے مختلف سپیلنگز استعمال کرتی رہیں‘امیدوار این ای125ڈاکٹر یاسمین راشد کا موقف

بدھ 13 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور این ای125 سے امید وار ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراضات داخل کر دیئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 20 اعتراض داخل کرائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعتراضات میں کہاکہ 2011میں مریم نواز نے ٹی وی پر بیٹھ کر برملا جھوٹ بولا،مریم نواز اپنے ٹیکس گوشواروں پاسپورٹ، شناختی کارڈاور آف شور کمپنیوں کے لئے انگریزی کے مختلف سپیلنگز استعمال کرتی رہیں، کاغذات نامزدگی میں مریم نواز نے زرعی آمدن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،مریم نواز کی جانب سے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا کی تفصیلات بھی پوشیدہ رکھی گئیں،جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مریم نواز لندن جائیدادوں کی بینیفشل مالک ہیں،مریم نواز قانون اور آئین کی رو سے کسی طور انتخاب میں حصہ لینے کی اہل نہیںاس لئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں اور انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات