وندر پولیس کی کارروائی، ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی بجلی کی کیبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،کیبل برآمد

بدھ 13 جون 2018 19:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) وندر پولیس کی کاروائی ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کے بجلی کی کیبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کیبل برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرکے وندر سے ایک ملزم غلام قادر کو گرفتار کرلیا ملزم ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کو پانی سپلائی کرنے والے ٹیوب ویلوں کے بجلی کی کیبل کاٹ کر چوری کئے تھے ملزم سے چوری کء گئی کیبل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :