نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود ،بہبود آبادی و اقلیتی امور اور وومن ڈویلپمنٹ فرزانہ بلوچ نے وزارت کا قلمدان سنبھال لیا

بدھ 13 جون 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود ،بہبود آبادی و اقلیتی امور اور وومن ڈویلپمنٹ فرزانہ بلوچ نے بدھ کو وزارت کا قلمدان سنبھال لیا اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور اور سپورٹس ،کلچر آغا عمر بنگلزئی اور رندقومی اتحاد کے چیئرمین سردارخان رند نے انہیں دفتر جاکر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار خان رند نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نگران صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے اورامید ہے کہ نگران صوبائی حکومت اپنی یہ ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کرتے ہوئے صوبے میں آزادانہ اور پرامن ماحول میں عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔