تحریک انصاف کے خفیہ سروے کا پول کھل گیا

سروے میں مقبول لیڈر چوہدری امیر حسین جبکہ ٹکٹ 35 فیصدحمایت والی فردوس عاشق اعوان کو مل گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 19:37

تحریک انصاف کے خفیہ سروے کا پول کھل گیا
اسلام آباد (اردو پوائنت تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :تحریک انصاف کے خفیہ سروے کا پول کھل گیا سروے میں مقبول لیڈر چوہدری امیر حسین جبکہ ٹکٹ 35 فیصدحمایت والی فردوس عاشق اعوان کو مل گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہی میں سے ایک سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی تھیں جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت تو اختیار کر لی لیکن ٹکٹ کے حصول کے لیے انہیں ڈار برادران کا سامنا کرنا تھا۔

ڈار برادران اور فردوس عاشق اعوان میں مخاصمت پہلے روز سے جاری تھی اور بیچ میں ایسی خبریں بھی آرہی تھیں کہ فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم بعد میں فردوس عاشق اعوان نے ان خبروں کی تردید کر دی۔ٹکٹوں کی تقیسم کا معاملہ آیا تو پہلے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ نہ ملنے کی خبریں آئیں تاہم اگلے دن ہی فردوس عاشق اعوان کو این اے 72 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق کو تحریک انصاف نے اپنے خفیہ سروے کے خلاف جا کر ٹکٹ دیا ۔خفیہ سروے چوہدری امیر حسین کے حق میں آیا تھا جب کہ ٹکٹ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو جاری کر دیا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو سروے کے مطابق اپنے حلقے میں محض 35 فیصد حمایت حاصل تھی ۔ٹکٹ دینے والے مرحلے سے پہلے ہی یہ کہا جارہا تھا کہ تحریک انصاف ٹکٹوں کے اجرا کے لیے جو سروے کروا رہی ہے اس سروے میں اچھی پوزیشن شو کرنے والوں کو ٹکٹ دی جائے گی جبکہ فردوس عاشق اعوان کو اس سروے کے خلاف جا کر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔