پراجیکٹ شی کین کے تحت 6یونیورسٹیوں کی 1000 سے زائد طالبات کو پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کی گئی ہے ،عترت اسد
بدھ 13 جون 2018 21:22
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پروگرام ادارہ برائے سماجی تعلیم و ترقی مس عترت اسد کا کہنا تھا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ خواتین اقتصادی طور پر سامنے آئیں ،پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
'ہماری خواتین مضبوط، محنتی اور انتہائی قابل ہیں، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ان کا ہاتھ پکڑیں اور نوجوان خواہش مند خواتین کے لیے سازگار پیشہ ورانہ ماحول قائم کریں۔"پروگرام شی کین کے تحت وومن یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی کالج فار وومن، مردان؛ شہید بے نظیر بٹھو وومن یونورسٹی، پشاور؛ فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی، راولپنڈی؛ وومن یونیورسٹی باغ اور قراقرم یونیورسٹی، گلگت میں 1000 سے زائد طالبات کو محض چھ ماہ کی قلیل مدت میں پیشہ ورانہ ترقی اور اپنا کاروبار شروع کرنے کی تربیت دی گئی۔ ٹریننگ کی خدمات معروف معیشت دان اور پروفیسر ڈاکٹر عارف سلیم نے ادا کیں جبکہ تمام جامعات کے اوآر آئی سی ڈیپارٹمنٹس نے ناصرف ٹریننگ کروانے میں مدد فراہم کی بلکہ شی کین پروگرام کے تحت باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔پروگرام کے تحت تربیتی مواد اور لٹریچر بھی جاری کیا گیا۔ قراقرم یونیورسٹی کے طالبہ روشنہ بیگ کا کہنا تھا کہ، "ٹریننگ کے ایسے مواقع ہماری تعلیم و تربیت کا مستقل حصہ ہونے چائہیے کیونکہ یہ ہماری تعلیم کے لیے عملی اور پیشہ ورانہ نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔" پروگرام کے دیگر شرکاء نے بھی سرکاری حکام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی منافع اور غیر منافع بخش تنظیموں کیلیے کام کرنے کے ماحول کو آسان بنائے۔ ریاست اور معاشرے کو باہمی تعاون سے پاکستان کی ترقی کیلیے کام کرنا ہوگا اور شی کین ایک ایسی ہی کاوش ہے جس کی حمایت کی جانی چاہیں ۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.