ڈی پی او چارسدہ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث اے ایس آئی جان محمد اور ڈرائیور اجمل کو معطل کر دیا

ظہور آفرید ی نے عوام کیساتھ غیر مناسب رویے پرایس ایچ او تھانہ مندنی فاروق شاہ خان کو معطل کر دیا

بدھ 13 جون 2018 21:17

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ظہور آفرید ی نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث اے ایس آئی جان محمد خان اور ڈرائیور اجمل کو معطل کر دیا ، سب انسپکٹر مرتضیٰ خان ایس ایچ تھانہ مندنی تعینات جبکہ انسپکٹر روح الامین سی آئی او تھانہ عمر زئی تعینات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور خان آفریدی نے عوام کیساتھ غیر مناسب رویہ پرایس ایچ او تھانہ مندنی فاروق شاہ خان کو معطل کر دیا ۔

اس کے علاوہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں ملوث پولیس ڈرائیور اجمل اور اے ایس آئی جان محمد خان کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔ڈی پی او چارسدہ نے سب انسپکٹر مرتضیٰ خان کو ایس ایچ او تھانہ مندنی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے انسپکٹر روح الامین خان کو سی آئی او تھانہ عمرزئی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :