سیکرٹری ویلج کونسل اور ٹھیکدار محمد آصف کے مابین تنازعہ میں مجھے نہ گھسیٹا جائے، ویلج ناظم

میرے خلاف تمام الزامات من گھڑت ہیں،شازش کے تحت میری ساکھ کو نقصان پہنچا یا جا رہا ہے ، زبیر عالم

بدھ 13 جون 2018 21:17

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ویلج ناظم زبیر عالم نے کہا ہے کہ سیکرٹری ویلج کونسل اور ٹھیکدار محمد آصف کے مابین تنازعہ میں مجھے نہ گھسیٹا جائے ، میرے خلاف تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ایک سازش کے تحت میری ساکھ کو نقصان پہنچا یا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ پریس کلب میں دیگر ناظمین رفیع اللہ ، شیراز خان، عدنان ، ہمایون شکور، طارق باچا ، وحید درانی اور دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

ناظم زبیر عالم نے کہا کہ سیکرٹری ایم سی تھری بختیار گل کے ساتھ ان کا کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ٹھیکدا ر محمد آصف اور سیکرٹری آپس میں لڑ رہے تھے کہ میں نے درمیان میں آکر دونوں کو جدا کیا اور راضی نامے کیلئے کر دار ادا کیا مگر سیکرٹری صاحب نے الٹا مجھ پر مقدمہ درج کرکے میر ے خلاف بے سروپا الزامات لگائیںجس میں کوئی حقیقت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خلفاً کہا کہ وہ کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں جبکہ ٹھیکدار اور سیکرٹری یونین کونسل کے ساتھ بھی کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری بختیار کے غیر قانونی اقدامات اور الزامات کے بعد ویلج کونسل کے منتخب ارکان کا اجلاس منعقد اور سیکرٹری بختیار گل کے تبادلے کیلئے متفقہ قرار داد پاس کی گئی ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی الزام کہ سیکرٹری یونین کونسل بختیار گل عوام سے فوتگی اور پیدائش سرٹیفکیٹ کے عوض 80روپے کی بجائے 300روپے وصول کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کرنا تو دور کی بات کرپشن کا تصور بھی نا ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :