گورنرخیبرپختونخوا سے سبکدوش ہونیوالے آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کی الوداعی ملاقات

بدھ 13 جون 2018 21:17

گورنرخیبرپختونخوا سے سبکدوش ہونیوالے آئی جی پولیس صلاح الدین محسود ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے بدھ کو گورنرہاؤس پشاورمیں سبکدوش ہونیوالے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین محسود نے الوداعی ملاقات کی، گورنرنے اس موقع پر صلاح الدین محسود کی محکمہ پولیس میں خدمات کو سراہا اور صوبے میں امن وامان کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تعریف کی اور اُن کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈائریکٹرجنرل آڈٹ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکبرعلی خان نے بھی گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورمختلف امور پرتبادلہ خیا ل کیا۔