شمالی کوریا سے کسی قسم کے ایٹمی خطرات نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 13 جون 2018 21:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے کسی بھی قسم کے ایٹمی خطرات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک طویل سفر تھا تاہم میری ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اب ہر کوئی خود کو زیادہ محفوظ تصور کر رہا ہے ،ْاب شمالی کوریا سے کسی قسم کا جوہری خطرہ نہیں ہے ،ْکم جانگ ان کے ساتھ ملاقات مثبت اور دلچسپ تجربہ تھا۔

شمالی کوریا کے پاس مستقبل کیلئے بہترین طاقت موجود ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میرے ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے امریکی لوگ یہ تصور کر رہے تھے کہ ہم شمالی کوریا سے جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ صدر اوباما نے کہا تھا کہ شمالی کوریا ہمارا سب سے خطرناک اور بڑا مسئلہ ہے لیکن اب نہیں ہے، آج آرام سے سوجائیں۔