ماہ صیام میں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے انتظامیہ کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،،ڈپٹی کمشنرمردان
بدھ 13 جون 2018 21:05
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور عوام ان کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی شکایات سیٹیزن پورٹل اور براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس ستٹیزن کئیر سنٹر میں بھی جمع کر سکتے ہیں جن پر فوری کاروائی کی جاتی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ تحصیل تخت بھائی میں انتقالات کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے عید کے بعد بڑی پیش رفت متوقع ہے ۔محمد عثمان محسود نے کہا کہ مردان میں قصائیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں جانو ر ذبح کرنے سے جہاں عوام کو مسائل کا سامنا ہے وہاں اس سے لاغر اور بیمار جانور ذبح کرنے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں اس مقصد کے لیے ٹی ایم اے کو سرکاری مذبح خانہ کی مرمت کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عید کے بعد سرکاری مذبح خانے کو باقاعدہ کھول دیا جائے گا جہاں محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ زندہ جانوروں کا معائنہ کریں گے اور ذبح شدہ جانور کے گوشت کو صحت مند ہونے کی باقاعدہ مہر لگائی جائے گی ۔ریڈیو پروگرام ًکھلی کچہری ً ڈپٹی کمشنر مردان اور پختونخوا ریڈیو کے فیس بک پیجز سے بھی لائیو نشرکی گئی جس میں ضلع مردان بھر سے عوام نے بھرپور دلچسپی لی اور لائیو کالز اور کمنٹس کے ذریعے اپنی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر مردان کو درج کراوئیں جس کے حل کے لیے اُنہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔مزید اہم خبریں
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیل کئے گئے تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.