ملک و قوم کی دائمی ترقی کی راہیں فاٹا کی ترقی سے نکلتی ہیں فاٹا اصلاحات کا آغاز

ریلیف سے ہونا چاہئے ،دوست محمدخان نگران حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ،غیر جانبدار و اطمینان بخش انتخابات کا انعقاد ، عوامی مفادات کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 13 جون 2018 21:05

ملک و قوم کی دائمی ترقی کی راہیں فاٹا کی ترقی سے نکلتی ہیں فاٹا اصلاحات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی دائمی ترقی کی راہیں فاٹا کی ترقی سے نکلتی ہیں فاٹا اصلاحات کا آغاز ریلیف سے ہونا چاہئے اور یہی ہماری اولین ترجیح ہے نگران حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں غیر جانبدار اور اطمینان بخش انتخابات کا انعقاد اور عوامی مفادات کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ان سے ملاقات کی ملاقات میں قومی اہمیت کے حامل امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف ستھرے انتخابات کا انعقاد ان کا بنیادی مینڈیٹ اور مقصد ہے تاکہ کوئی بھی شخص یہ دعویٰ نہ کر سکے کہ اس سے ناانصافی ہوئی انہوں نے نگران کابینہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کابینہ کیلئے پاکباز، ایماندار اور غیر سیاسی شخصیات کی تلاش ہے فاٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دوست محمد نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر بلا تاخیر اور تیزرفتاری سے عمل درآمد کی ضرورت ہے اور اس عمل درآمد کا آغاز فاٹا کے عوام کو فوری ریلیف سے کرنا چاہئے یہ ان کا حق ہے کیونکہ وہاں کے عوام نے بڑی مشکلات دیکھی ہیں وہ مزید مصائب کے متحمل نہیں ہو سکتے نگران وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران سے ملاقاتوں کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم ایک ہیں اور ہمیں باہمی کاوشوں سے فاٹا کے مسائل کا حل نکالنا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اس موقع پر سراج الحق نے جسٹس (ر) دوست محمد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ان کی خدمات بے مثال ہیں سراج الحق نے نگران کابینہ کیلئے نگران وزیراعلیٰ کے وضع کردہ کرائٹیریا کو سراہا اور فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد سمیت عوامی مفاد کے دیگر امور میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔