گورنرخیبرپختونخوا سے سبکدوش ہونیوالے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین محسود کی ..
تازہ ترین : 1

گورنرخیبرپختونخوا سے سبکدوش ہونیوالے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین محسود کی الوداعی ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا سے سبکدوش ہونیوالے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاورمیں سبکدوش ہونیوالے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین محسود نے الوداعی ملاقات کی۔ گورنرنے اس موقع پر صلاح الدین محسود کی محکمہ پولیس میں خدمات کو سراہا اور صوبے میں امن وامان کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تعریف کی اور اُن کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹرجنرل آڈٹ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکبرعلی خان نے بھی گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورمختلف امور پرتبادلہ خیا ل کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 21:05:32

اس خبر پر آپ کی رائے‎