آئینی تقاضوں کے مطابق شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا‘ ڈاکٹر حسن عسکری
قومی ذمہ داری سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونے کی قومی توقعات پر پورا اتریں گے، ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا،تمام پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کریں گے ہم غیر جانبدار حیثیت میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 13 جون 2018 21:03
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ نگران حکومت پوری کمٹمنٹ کے ساتھ اپنے مینڈیٹ پر عمل پیرا ہے اور وہ تمام آئینی اقدامات بروئے کار لائیں گے جو پرامن او ر منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہیں۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان اس وقت جمہوری دور کے ایک اہم موڑ پر ہی2018 ء کے انتخابات پر پور ی دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرائے گی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے متعلقہ اداروں کی طرف سے موثر مانیٹرنگ کے ذریعے انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ حکومت کی طرف سے انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی فرض انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ نگران حکومت کی ایک اور ذمہ داری امن و امان کا قیام اور انتخابات میں ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن فضا اور ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے اور نگران حکومت کو الیکشن کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون فراہم کرنا ہے۔ نگران حکومت کے پاس محدود وقت اور محدود سکوپ ہے اور اس محدود وقت میں عوام کی بہتری کیلئے بھی کچھ کرنے کا موقع ملا تو کریں گے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا ۔ ہم غیر جانبدار حیثیت میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور تمام پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کریں گے اور سب کو سہولتیں فراہم کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.