دبئی میں پاکستانیوں کی 4ہزار440ارب روپے کی جائیدادکی موجودگی تشویشناک ہے، میاں مقصود احمد
پاناما،پیراڈائز اور دبئی لیکس میں بے نقاب ہونے والوںکے خلاف بھی کارروائی کی جائے، امیر جماعت اسلامی پنجاب
بدھ 13 جون 2018 20:58
(جاری ہے)
کرپشن نے ملک بھر کے تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
نااہل اور بدعنوان افراد کو قومی اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس،پیراڈائزلیکس اور دبئی لیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر کرپٹ اور ٹیکس چور افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 70برسوں سے ملک وقوم کو چوروں اورلٹیروں نے لوٹنے کاکوئی موقع خالی ہاتھ نہیں جانے دیا۔مٹھی بھر 5فیصد اشرافیہ سیاہ وسفیدکی مالک بنی بیٹھی ہے جبکہ باقی95فیصد غریب عوام کو جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بناکر رکھاہواہے۔ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔ماضی کے حکمرانوں کی ڈنگ ٹپائوپالیسیوں کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ2018کے انتخابات میں عوام اس ظالمانہ اور فرسودہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کریں اور ایسی صالح،باکردار اور محب وطن قیادت کو موقع دیں جو حقیقی معنوں میں عوام کی خیر خواہ اور مخلص ہو۔اب وقت آگیاہے کہ ظلم کے ان سومناتوں کوزمین بوس کیا جائے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ متحدہ مجلس عمل اس ملک کے نظریے کی حقیقی نگہبان ہے۔ہمارے دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں۔ہم ہی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں۔انشاء اللہ2018کے انتخابات میں ایم ایم اے ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.