مسلم لیگ ن کو اہم جھٹکا دیرینہ کارکن اور وفادار رہنما نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفورنےمسلم لیگ(ن)کوچھوڑنےکااعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 18:51

مسلم لیگ ن کو اہم جھٹکا دیرینہ کارکن اور وفادار رہنما نے ن لیگ چھوڑنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جون 2018ء) :مسلم لیگ ن کو اہم جھٹکا دیرینہ کارکن اور وفادار رہنما نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفورنےمسلم لیگ(ن)کوچھوڑنےکااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت پہلی مرتبہ اپنی مقررہ آئینی مدت کو پوری کرنے کے بعد 31 مئی کو رخصت ہو چکی ہے اور اب مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ پھر سے انتخابات کے امتحان کا سامنا کرنا ہے۔

اس مرتبہ مسلم لیگ ن کے لیے انتخابات کا مرحلہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کی قیادت بری طرح سے کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے۔دوسری جانب حکومت کے دور میں بھی کچھ ایسے موڑ آئے جنہوں نے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا جس میں ختم نبوت والی شق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور پانامہ کیس اہم ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں مسلم لیگ کے بڑے بڑے ناموں نے پارٹی سے اپنی سیاسی وفاداری منقطع کر لی۔

اب تک متعدد اہم اراکین اسمبلی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے بھی مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھینچ لیا۔بہت سے دیرینہ کارکن اور وفادار رہنما بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے سے تنگ آ چکے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ا ن رہنماوں میں چوہدری نثار سر فہرست ہیں ۔

اسی ریاست مخالف بیانیے سے تنگ آ کر دیرینہ کارکن اور وفادار رہنما نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفورنےمسلم لیگ(ن)کوچھوڑنےکااعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے موجودہ بیانیے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہا ،مجھے پارٹی کے موجودہ بیانیے سےاختلاف ہے ۔پارٹی کا موجودہ بیانیہ ملکی اداروں کے خلاف اور ان سے محاذ آرائی کے مترادف ہے۔یا درہے کہ چوہدری غفور پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی پاکستان ٹوورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چئیرمین بھی ہیں۔