پنجاب کو خوفناک تباہی سے بچا لیا گیا ، دہشت گرد گرفتار

ملتان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 18:35

پنجاب کو خوفناک تباہی سے بچا لیا گیا ، دہشت گرد گرفتار
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :پنجاب کو خوفناک تباہی سے بچا لیا گیا ، دہشت گرد گرفتار کر لئیے گئے۔شعبہ انسداد دہشتگردی حکام کے مطابق 
 ملتان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں بھی اپنے گھناونے اور سیاہ کرتوتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

کچگ عرصہ قبل دہشتگردوں نے بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے ۔اس کے علاوہ کوئٹہ اور کراچی میں بھی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔تاہم مجموعی طور پر دہشتگرد کوئی بڑی کاروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور یہی ہمارے اداروں کی مستعدی اور فرض شناسی کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ایسے ہی دو دہشتگردوں کو تخریبی کاروائی سے پہلے ہی دھر لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے ملتان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی کاروائی شروع کر دی اور 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا کو برفنگ دیتے ہوئے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ  ملتان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئیے گئے ہیں۔

گرفتاردہشتگردوں بختیاراحمداورمحمدیوسف کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔ گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دہشتگردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔