میرے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد منظورکرلیے گئے ہیں،نصرت سحر عباسی

ْایسے لوگوں کے خلاف جنہوں نے اثاثے چھپائے ہیں ان کی خلاف آواز اٹھائوںگی،میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 جون 2018 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (فنکشنل ) کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد منظورکرلیے گئے ہیں۔ سندھ کے عوام نے دس سال تکلیف کاٹی ہے ہم نے سندھ کے لوگوںکے مسائل اسمبلی میں اٹھائے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف جنہوں نے اثاثے چھپائے ہیں ان کی خلاف آواز اٹھائوںگی۔بدھ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے نصرت سحرعباسی نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد منظورکرلیے گئے ہیں آئندہ اسمبلی میں ایسے لوگوں کے خلاف جنہوں نے اثاثے چھپائے ہیںآواز اٹھائو ںگی اس بار سب اچھا اچھا ہورہا ہے ۔

سندھ کے عوام نے دس سال تکلیف کاٹی ہے۔ ہم نے سندھ کے لوگوں کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے لیاری، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں لوگ پانی کے لئے تڑپ رہے ہیں سندھ میں لوگوں کے پاس لاشوں کو غسل دینے کے لئے پانی نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے سندھ کے آباد گار کو تباہ کردیا ہے عوام اب دوبارہ ایسے لوگوں کو آگے مت نہیں آنے دیں۔ کئی لوگوں نے اقامے اوراثاثے چھپا رکھے ہیں۔ میں الیکشن کمیشن کے پاس بار بار آئوںگی جو لوگ یہاں سے خوش خوش جارہے ہیں ان کی اسکروٹنی ہم چیلنج کرینگے۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ناصرحسین شاہ خورشید شاہ کے آنے کے بعد سندھ کی سڑکوں کو تباہ کردیا گیا ہے سندھ میں یورپ دکھانے والوں کو اب سندھ کے لوگ مسترد کردیں گے۔