Live Updates

نگران سیٹ اپ انتخابات کروائے ،حکمرانی، پارٹی بازی اور سیاست نہ کرے،بابر اعوان

نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہباز شریف بول رہے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 20:53

نگران سیٹ اپ انتخابات کروائے ،حکمرانی، پارٹی بازی اور سیاست نہ کرے،بابر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگران سیٹ اپ انتخابات کروائے ،حکمرانی، پارٹی بازی اور سیاست نہ کرے،نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہباز شریف بول رہے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سینئر نائب صدر ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہبازشریف بول رہے ہیں۔

جن کا بجلی سے کوئی کام ہی نہیں ہے وہ بھی ان کا دفاع کر رہے ہیں کے بجلی بہت ہے۔ بتائیں شہباز شریف یا ان کی حکومت یا نگران حکومت بجلی کو کس شاپر میں ڈال کر گھوم رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دھاندلی کے لئے ڈی پی او، سی پی او، آر پی او، ای ٹی اور اور ڈی ایچ او بیٹھے ہوئے ہیں تو وہ کیسی آزاد اور خودمختار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نادرا کا چیئرمین کہاں سے اٹھایا گیا، کہاں کہاں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچایا گیا۔ نادرا نے ہی تو ساری معلومات دینی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاع یہ ہے کہ نون لیگ کو انفارمیشن لیک کی جا رہی ہے ایک سویلین انٹیلی جنس ایجنسی ہے وہاں پر بھی الیکشن سیل بنا ہوا ہے۔اور الیکشن سیل جب بھی بنتا ہے تو اس کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔ انشاء اللہ عوام اس کو ناکام بنائیں گے۔ڈاکٹر بابر اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے تو اداروں کے نام لیئے ہیں ۔نواز شریف بھی ہمت کریں اور نام بتائیں وہ کسے خلائی مخلوق کہتے ہیں ۔ شہباز شریف بھی لوگوں کو افسانے سنانے کے بجائے ہمت کریں نام لیں کس ادارے پر انہیں شکوک و شبہات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات