پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزکا اعزاز

بدھ 13 جون 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے 3.7ملین کا ماحولیاتی تحقیقی منصوبہ جیت لیا۔اینٹوں کے بھٹوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی میںمختلف ذرائع سے کمی اور کار کردگی میں اضافے سے متعلق ماحولیاتی منصوبہ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیدنے تجویز کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے بیا ن میں ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ اس تحقیقاتی منصوبے کی مدد سے بھٹے سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں مدد ملے گی اور یہ تحقیقاتی منصوبہ معاشرے کی فلاح کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کا یہ تحقیقی منصوبہ جیتنا جہاں پنجاب یونیورسٹی کیلئے باعث فخر ہے وہاں بھٹے کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں بھی ممد و معاون ثابت ہو گا۔-