آصف علی زرداری کا دورہ لاہور انتہائی کامیاب رہا ہے ، مہرین انور راجہ
تازہ ترین : 1

آصف علی زرداری کا دورہ لاہور انتہائی کامیاب رہا ہے ، مہرین انور راجہ

آصف علی زرداری کا دورہ لاہور انتہائی کامیاب رہا ہے ، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کا دورہ لاہور انتہائی کامیاب ہے ، آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے ہی پیپلزپارٹی کامیابی کی منازل طے کررہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی لاہور میں اپنا گہرا وجود رکھتی ہے اور یہاں کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، ہر مشکل وقت میں عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے، عوام کو علم ہے کہ یہ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ان کے مسائل حل کرسکتی ہے ، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے پیپلز پارٹی کا ہررہنما متحرک اور فعال ہے ، عوام اس جماعت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ، آصف علی زرداری کی قیادت میں یہ جماعت مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 20:47:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎