عیدالفطرکی آمد اور شہریوں کی دیگر صوبوں کی روانگی کے حوالے سے تمام ہائی ویز سندھ ..
تازہ ترین : 1

عیدالفطرکی آمد اور شہریوں کی دیگر صوبوں کی روانگی کے حوالے سے تمام ہائی ویز سندھ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنایا جائیگا، آئی جی سندھ

عیدالفطرکی آمد اور شہریوں کی دیگر صوبوں کی روانگی کے حوالے سے تمام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عیدالفطرکی آمد اور شہریوں کی دیگر صوبوں کی روانگی کے حوالے سے تمام ہائی ویز سندھ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔۔پولیس افسران کو جاری ہدایات میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ایس آر پی افسران اور جوانوں پر مشتمل ہائی ویز ریسپانس ٹیموں کو مستعد اور چوکنارکھاجائے۔

تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،،عید بچت بازاروں،،ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیئے جائیں۔تمام ایس ایچ اوز خصوصی احکامات کے پیش نظر موبائل گشت ، موٹر سائیکل گشت اور رینڈم اسنیپ چیکنگ اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں۔کرائم انالیسز کو سامنے رکھ کر رینجرز سندھ کے ساتھ ملکر اسنیپ چیکنگ کی جائے۔

باالخصوص حساس علاقوں میں دو پولیس موبائلز ملکر گشت کریں۔ سنگل موبائل کو کسی بھی صورت ایسے علاقوں میں گشت کی اجازت نہ ہوگی۔اسنیپ چیکنگ حکمت عملی کو رینجرز کی طرز پر یقینی بنایا جائے۔تھانوں کی سطح پرسراغ رساں ٹیموں کی تشکیل اور انھیں حساس علاقوں تنصیبات،اہم سرکاری نیم سرکاری دفاتر / عمارتوں وغیرہ سمیت پرہجوم پبلک مقامات ، کار موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس ،وغیرہ پر تعینات کیاجائے۔ #

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 20:46:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎