گورنر خیبر پختونخوا سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی الوداعی ملاقات

بدھ 13 جون 2018 20:46

گورنر خیبر پختونخوا سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی الوداعی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں سبکدوش ہونیوالے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین محسود نے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنرنے اس موقع پر صلاح الدین محسود کی محکمہ پولیس میں خدمات کو سراہا اور صوبے میں امن وامان کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تعریف کی اور اُن کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹرجنرل آڈٹ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکبرعلی خان نے بھی گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورمختلف امور پرتبادلہ خیا ل کیا۔ # ۔۔۔