صوبے میں انتخابات میں مقتدر قو تیں جو کھیل کھیلنا چا ہتی ہے، ملک عبدالمجید کاکڑ

صوبے اور عوام کو شدید نقصان ہو گا اس لئے قوم پرستوں کو متحد ہو کر صوبے اور عوام کے بہتر مستقبل کے لئے آگے بڑھنا ہو گا ، ممبر سینٹرل کمیٹی بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 13 جون 2018 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر معروف ٹرانسپورٹر ملک عبدالمجید کاکڑ نے تربت میں پارٹی کے رہنماء کی بیٹے سمیت ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں انتخابات میں مقتدر قو تیں جو کھیل کھیلنا چا ہتی ہے اس سے صوبے اور عوام کو شدید نقصان ہو گا اس لئے قوم پرستوں کو متحد ہو کر صوبے اور عوام کے بہتر مستقبل کے لئے آگے بڑھنا ہو گا بصورت دیگر گزرے ہوئے وقت کو واپس لانا کسی کے بس میں نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی روز اول سے ہی ساحل ووسائل اور صوبے کے وسائل پر عوام کی حق حا کمیت اور دسترس کے لئے پرامن آئینی اور جمہوری جدوجہد کر رہی ہے اس لئے جماعت کو اپنے ٹھوس موقف اور جمہوری جدوجہد سے سبوتاژ کرنے کے لئے مختلف ادوار میں پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے گزشتہ دنوں بھی بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پارٹی کے ورکر کو بیٹے سمیت شہید کر دیا گیا اور اس سے ایک روز پارٹی کے رہنماء حمل بلوچ کے قافلے پر حملہ کیا گیا اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر تے ہوئے پارٹی کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں ایک با رپھر مقتدر قو تیں آزمائے ہوئے چہروں کو ایک پارٹی میں اکٹھا کر کے صوبے کے حقیقی نمائندوں پشتون اور بلوچ قوم پرستوں کو راستے سے ہٹا کر اپنی مرضی کی حکومت مسلط کر کے وسائل کو لوٹنا چا ہتے ہیں اس لئے وطن دوست جماعتوں اور قو توںکو ان چیزوں کا ادراک کرنا چا ہئے اور متحد ہو کر ایک ایسا لائحہ عمل اپنا چا ہئے تاکہ ان مسائل سے نمٹا جا سکے بصورت دیگر وقت گزر جائے گا اور الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اس لئے گزرے وقت سے قبل ہی ہمیں مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی موثر منصو بہ بند کرنا ہو گی تاکہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔