حصص مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت 702 پوائنٹ گر گئی

بے قدری اور سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمائے کا انخلاء‘ انڈیکس 43229 پر بند

بدھ 13 جون 2018 20:43

حصص مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت 702 پوائنٹ گر گئی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) حصص مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت 702 پوائنٹ گر گئی روپے کی قدر میں بے قدری اور سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمائے کا انخلاء‘ انڈیکس 43229 پر بند‘ بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں سرمایہ کاروں کو 116 ارب کا نقصان ہونا قومی المیہ ہے اگر مصنوعی ٹیک کے بغیر معیشت کو چلایا جاتا تو آج یہ نوبت نہ آتی ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بونس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک سود در سود کی طرف جارہا ہے آئی ایم ایف کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر ملک پنپ نہیں سکتا کیونکہ وہ ترقی پذیر ممالک میں براہ راست مداخلت کرتے ہیں پورے پانچ سال میں قرضوں کے علاوہ اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اگر آئی ایم ایف کے کشکول کو نہ توڑا گیا تو آنیوالی نسلیں ہم سب کو معاف نہیں کرینگی شاہین احسان مغل نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی پاسداری کو قائم رکھتے ہوئے خلفائے راشدین کے نظام سے معاشی نظام کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے شاہین احسان مغل نے کہا کہ حکومت نے عید کے موقع پر پٹرول بم کا تحفہ دیکر قوم کو مایوس کیا گیا ہے۔