سلمان خان کی ’ریس 3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا بڑا ریکارڈ بنالیا

ریلیز سے پہلے ہی کمائی میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دنگل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 13 جون 2018 21:41

سلمان خان کی ’ریس 3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا بڑا ریکارڈ بنالیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا نیا ریکارڈ بنالیا اور فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 150 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیل کرلی ہے۔سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار ایکشن میں نظر ا?ئیں گے۔

ایکشن تھرل فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے اور فلم نے نمائش سے پہلے ہی باکس ا?فس پر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔دبنگ خان کی فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کے لیے ’ایروز انٹرنیشنل‘ نے 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کی تھی لیکن سلمان خان فلمز اور ٹپس فلمز نے ہی فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس 150 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے ہیں جب کہ فلم کا بجٹ بھی 150 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

سلو میاں کی اس بڑی ڈیل نے ریلیز سے پہلے ہی فلم کی لاگت پوری کرلی ہے اور ساتھ ہی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کو بھی سیٹیلائٹ رائٹس کی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’دنگل‘ کے سیٹیلائٹ رائٹس 75 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے سیٹیلائٹ رائٹس 70 کروڑ بھارتی روپے، فلم ’باہو بلی2‘ کے 60 کروڑ بھارتی روپے اور عامر خان کی فلم ’سلطان‘ کے سیٹیلائٹ رائٹس کی ڈیل 55 کروڑ بھارتی روپے میں ہوئی تھی۔۔