لاہور،چیف جسٹس نے پرویز مشرف کو کل دوپہر 2بجے تک آنے کی مہلت دیدی
کل دو بجے تک نہ آنے کی صورت میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دیا جائے گا، پرویز مشرف ائیر ایمبولینس میں آجائیں ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
بدھ 13 جون 2018 20:40
(جاری ہے)
چیف جسٹس پاکستان نے واضح کیا سپریم کورٹ واپسی کے لیے مشرف کی شرائط کی پابند نہیں پہلے کہہ چکے ہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں انہیں تحفظ دیں گے لکھ کر گارنٹی دینے کے پابند نہیں ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیں سیاستدانوں کی طرح آ رہا ہوں کی گردان مت کریں چیف جسٹس پاکستان نے یہ باور کرایا کہ پرویز مشرف واپس نہ آئے جو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔ بنچ کے سربراہ نے سوال اٹھایا کہ پرویز مشرف کس بات کا تحفظ چاہیے کس خوف میں مبتلا ہیں۔ اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ اتنا بڑا ملک کو ٹیک اوور کرتے وقت خوف نہیں آیا۔ مشرف تو کہتے تھے کہ وہ بار موت سے بچے لیکن خوف نہیں کھایا۔ چیف جسٹس پاکستان نے حیرت کا اظہار کیا کہ پرویز مشرف رعشہ کا مسئلہ ہے تو انتخابات میں مکا کیسے دکھائیں گے ۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ پرویز مشرف واپس آئیں۔ قانون عوام اور عدلیہ کا سامنا کریں۔ عدالت جائزہ لے گی کہ مشرف کو واپس آنے جانے کی اجازت کب دینی ہے۔ فل بنچ نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی ۔ یہ اجازت حکومت کی جانب سے دی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط انداز سے بیان کیا گیا۔ فل بنچ نے واضح کیا کہ سندھ ہائیکورٹ فل بنچ کا فیصلہ پرویز مشرف کے راستے کی رکاوٹ ہی. اگر اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو پرویز مشرف کی درخواست کا فیصلہ کر دیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.