سوئی نادرن نے گیس نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان سمیت 268 امیدوار سوئی گیس کے نادہندہ نکلے

بدھ 13 جون 2018 18:23

سوئی نادرن نے گیس نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) سوئی نادرن نے گیس نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان سمیت 268 امیدوار سوئی گیس کے نادہندہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس واجبات نادہندگان کے بارے میں رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،ہوتی سی این جی کے مالک اور10کروڑ65 لاکھ75ہزار روپے اور غلام احمد بلور14کروڑ46لاکھ کے نادہندہ ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی،تہمینہ دولتانہ اور سردار امیر بادشاہ کے نام بھی ڈیفالٹر لسٹ میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان،امجد خان آفریدی 21کروڑ62لاکھ،دلدار خان 17کروڑجبکہ الیاس بلور55ہزار کے نادہندہ ہیں۔