Live Updates

ْ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی گئی

رپورٹ میں ایف آئی اے اورامیگریشن حکام کے مؤقف کو بھی شامل کیا گیا ملک سے باہر بھیجنے کے صوابدیدی اختیارات ضرور موجود ہیں،زلفی بخاری کو عمرہ ادائیگی کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی،ذرائع

بدھ 13 جون 2018 18:23

ْ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی رپورٹ وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نگران وزیراعظم کو رپورٹ بھجوا دی۔زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میںنہیں بلکہ بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے اورامیگریشن حکام کے مؤقف کو بھی شامل کیا گیا ہے،ملک سے باہر بھیجنے کے صوابدیدی اختیارات ضرور موجود ہیں،زلفی بخاری کو عمرہ ادائیگی کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی،نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزارت داخلہ کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ میں نیب حکام کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد واچ لسٹ میں نام شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو بلیک لسٹ میں شامل شخص کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا اختیار ہے جس کی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دی گئی۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا،عام طور پر بلیک لسٹ میں شامل شخص کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

واضح رہے عمران حان کی سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عمران خان کے قریبی ساتھی ذوالفقار عباس غازی کو ائیرپورٹ پر روکے جانے کے معاملے پر چہ میگوئیاں جاری ہیں اس سے پہلے عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم کے باوجود واچ لسٹ میں شامل کرنل جوزف کو باآسانی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔زلفی بخاری کے خلاف نیب راولپنڈی میں پانامہ پیپرز کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں تاہم زلفی بخاری نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات