Live Updates

چوہدری نثار قوم کو رازوں سے آگاہ کریں ، پرویز الٰہی کا مطالبہ

الیکشن 2018ء میں ملک کا بیڑا غرق کرنے والوں کو بھگائیں گے ،پی ٹی آئی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے ، تقریب سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 18:15

چوہدری نثار قوم کو رازوں سے آگاہ کریں ، پرویز الٰہی کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پاس آخر ایسے کون سے راز ہیں جو وہ قوم کو نہیں بتاتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کے روز ملک کا بیڑا غرق کرنے والوں کو بھگائیں گے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے جس سے وہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آج دیکھا جائے تو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری انتہا کو چھو رہی ہے قوم کو چاہیے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں اور چوہدری نثار کو بھی چاہیے کہ آخر ان کے پاس ایسے کون سے راز ہیں جو وہ قوم کو نہیں بتاتے تقریب کے بعد ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کاہ پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے اور سندھ میں جی ڈی اے کے ساتھ الائنس ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات